LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش، جمعۃ المبارک ’’یومِ مذمت‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان

Web Desk

17 September 2026

چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں ’’یومِ مذمت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ یومِ مذمت مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں اور مملکتِ سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حوثی باغیوں، ان کے حلیفوں اور سرپرستوں کے حملوں کے خلاف ریکارڈ کرایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مذہبی رہنماؤں، خطباء اور ائمہ کرام سے پرزور اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ علماء حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے امتِ مسلمہ کے متفقہ اور غیر متزلزل مؤقف کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ تمام مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا مرکز ہیں اور ارضِ حرمین شریفین پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک واضح ‘ریڈ لائن’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے دو ارب مسلمان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مقدس مقامات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔