پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن
Web Desk
15 September 2026
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق اس وقت فی لیٹر پر 100 روپے سے زائد لیوی وصول کر رہا ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے روزمرہ کی تمام اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے تنخواہ دار طبقہ اور عام عوام پس کر رہ گئے ہیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس معاملے پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے یہ لیوی ختم کرے۔
سینئر وزیر نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد اویس کی جانب سے پیش کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد کی بھرپور تائید کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاقی حکومت کی اتحادی ہونے کے باوجود ایم کیو ایم اب خاموش ہے، حالانکہ 2008ء میں جب پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرول میں محض ایک روپیہ بڑھایا تھا تو ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑ دی تھی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں 100 روپے اضافے پر بھی متحدہ کے رہنماؤں کو سانپ سونگھ گیا ہے اور وہ کابینہ کا حصہ بن کر حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026