آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
Web Desk
15 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ جمہوریت منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے خصوص پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوری اقدار، مساوات، انصاف اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا حقیقی محافظ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جمہوری نظام میں حکومت کے تمام اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور پارلیمان ملک میں عوام کی مکمل نمائندگی کرنے والا مرکزی جمہوری ادارہ ہے۔
وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 25 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور قانون کی نظر میں برابری کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئینِ پاکستان قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شمولیت کو یقینی بناتا ہے، جبکہ وفاقی و صوبائی قانون ساز اداروں میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ان کی مؤثر نمائندگی کا ثبوت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے تحت جمہوری اصولوں، امن اور مضبوط اداروں کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ بہترین پارلیمانی روایات کی پاسداری اور ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے متحد رہیں۔
متعلقہ عنوانات
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز
15 September 2026
علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے
15 September 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ
15 September 2026
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی
15 September 2026
سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا
15 September 2026
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
15 September 2026
ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار
15 September 2026
تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر
15 September 2026