وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
Web Desk
16 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت خلیج کی حالیہ صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ‘پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم’ کا ایک اعلٰی سطح کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو دی جانے والی فیول سبسڈی کی ملک گیر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے عام شہریوں کے لیے سبسڈی کے پرامن اور آسان حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام پٹرول پمپس پر انتظامیہ، رضاکاروں اور عملے پر مشتمل ‘سہولت ڈیسک’ قائم کرنے کی سخت ہدایت جاری کی، تاکہ مستحق شہریوں کی بر وقت اور درست رہنمائی کی جا سکے۔
اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اب اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم میں رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی سادہ اور عام فہم بنایا گیا ہے جس کے لیے صرف چار بنیادی معلومات— شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر، رجسٹریشن کا صوبہ اور رجسٹریشن کی تاریخ— درکار ہیں۔ اس کے علاوہ اسکیم کی تمام تر تفصیلات اردو ویب سائٹ (www.pmfuelrelief.pk) پر بھی فراہم کر دی گئی ہیں، جہاں کامیاب رجسٹریشنز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تمام صوبائی حکومتیں اس کے ملک گیر نفاذ میں پور تعاون کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام الناس میں اس ریلیف اسکیم کی جامع آگاہی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے تمام ادارے ہمہ وقت متحرک رہیں۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور معاون خصوصی طارق باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار
16 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
16 September 2026
سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر
16 September 2026
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026