وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
Web Desk
18 September 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اپنا باقاعدہ طبی معائنہ (چیک اپ) کروائیں گے، جس کے بعد وہ 20 ستمبر کو لندن سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
امریکہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ عالمی امن، مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور عالمی مناقشات میں پاکستان کی ثالثی و امن قائم کرنے کی کوششوں پر پاکستان کے موقف کو تفصیل سے پیش کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے مواقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ امریکہ میں مقیم اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ امریکی دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دوبارہ لندن پہنچیں گے، جہاں دو سے تین روز قیام کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026
چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
18 September 2026
پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
18 September 2026
اقوام متحدہ کا اجلاس: فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت مل گئی
18 September 2026
حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی
18 September 2026
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان
18 September 2026