پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
Web Desk
15 September 2026
وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال (MCH) سے نومولود بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین اور ایک نوعمر لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پمز سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان ایم سی ایچ کے جنرل وارڈ کے بیڈ نمبر 8 سے نومولود کو مبینہ طور پر اٹھا کر ہسپتال سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تینوں مشکوک افراد ہسپتال کے تین اندرونی سیکیورٹی چیکپوائنٹس عبور کرتے ہوئے مرکزی خارجی گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے ہمراہ موجود نوعمر لڑکی نے بچے کو اٹھا رکھا تھا۔ خارجی گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور نومولود کو دیکھ کر بروقت ایکشن لیا اور تینوں کو موقع پر ہی روک کر بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمات کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026
کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر
25 October 2026
خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر
25 October 2026
ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 October 2026
مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات
25 October 2026
ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف
25 October 2026
جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی
25 October 2026