ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت
Web Desk
15 September 2026
پاکستان کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچے (RATS) کی کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے متعلقہ سیکیورٹی و انسدادِ دہشت گردی کے اداروں کے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خطے کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور بین الاقوامی ایجنڈے سے متعلق موجودہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کونسل نے ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر ایس سی او کے گزشتہ اصولی مؤقف کی توثیق کی۔ کونسل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی المناک موت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے حق کی مکمل حمایت کی۔ اس کے علاوہ، ایس سی او کونسل نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں جاری کشیدگی میں کمی، دیرپا امن کے قیام اور استحکام کو یقینی بنانے کی تمام بین الاقوامی کوششوں کی توثیق و حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026