LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت سپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو

عوام کے لیے پیٹرول ریلیف اسکیم کا آغاز: موٹر سائیکلوں اور 800 سی سی گاڑیوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان

Web Desk

14 September 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عام شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹارگٹڈ پیٹرول ریلیف اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکلوں، تھری ویلرز اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو رعایتی پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں آج رات 12 بجے سے ہو رہا ہے۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل (2 ویلر) کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پیٹرول پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت 15 سال پرانی موٹر سائیکلیں اور 20 سال پرانی گاڑیاں بھی رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گی۔

وزیرِ آئی ٹی کے مطابق ملک کی تقریباً 50 فیصد گاڑیاں یعنی 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد وسائط اس پروگرام کے دائرہ کار میں آئیں گی۔ انہوں نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے شہری کا شناختی کارڈ (CNIC) اور سم کارڈ ایک ہی نام پر ہونا ضروری ہے۔ شہری کو اپنے نام پر رجسٹرڈ سم سے سی این آئی سی، گاڑی یا بائیک کا نمبر، اور صوبہ 9771 پر بھیجنا ہوگا۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شہری پیٹرول پمپ پر ’TOK‘ لکھ کر 9771 پر میسج کے ذریعے 5 یا 10 لیٹر کے ٹوکن حاصل کر کے پیٹرول لے سکیں گے۔

شزا فاطمہ نے شہریوں کو آن لائن اور ایس ایم ایس فراڈ سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس رجسٹریشن کا کوئی پیسہ یا اضافی بینک ڈیٹا طلب نہیں کرتی، لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک کال یا میسج پر اپنی معلومات شیئر نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پمپس کی نگرانی کے لیے مجسٹریٹس اور خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیٹرول ریلیف کی سہولت کی فراہمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور سیاسی احتجاج کی کھوکھلی کالز کے بجائے مخالفین کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کام کر کے دکھانا چاہیے۔