نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر نامزد کر دیا
Web Desk
17 September 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب کے لیے باقاعدہ نامزد کر دیا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اس اہم فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدارتی عہدے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور پارٹی کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے علاقے سدھنوتی/پلندری سے ہے اور وہ آزاد کشمیر کے سیاسی و انتظامی منظر نامے میں ایک سینئر اور محترم مقام رکھتے ہیں۔ وہ ماضی میں آزاد کشمیر حکومت میں بطور وزیر مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کے تحت چیف الیکشن کمشنر نے نئے صدر کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ریاست کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر 2026ء کو عمل میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026