LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج خلع کے حق مہر سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف

Web Desk

19 September 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ (F-8) میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ سمیت سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس کے ایک قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس کے لیے ابتدائی رابطہ کاری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ کر کے پیغام پہنچایا تھا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ تاہم، علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر وزیرِ داخلہ سے ملنے سے معذرت کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف ایٹ میں واقع نیوٹرل مقام پر ملاقات طے پائی۔

ملاقات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بنیادی گفتگو ہوئی۔ تاہم، ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات کے دیگر تفصیلی مندرجات اور طے پانے والے دیگر معاملات فوری طور پر منظرِ عام پر نہیں آ سکے۔