میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
Web Desk
15 September 2026
میر رضا کیس میں قائم جوڈیشل کمیشن نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو ملنے والی دھمکیوں اور ہراسانی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو ڈاکٹر سمیعہ کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر سمیعہ اور ایس ایچ او عدیل افضال کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ پولیس سرجن نے کمیشن کو بتایا کہ پہلے پوسٹ مارٹم سے اختلاف کرنے پر انہیں دھمکایا گیا اور گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں نے ہراساں کیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی عامر فاروقی کے دھمکی آمیز رویے، سوشل میڈیا پر رہائشی پتہ عام کر کے بدنام کرنے اور این سی سی آئی اے (NCCIA) کو درج کروائی گئی شکایت کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ کمیشن نے این سی سی آئی اے کو اہم گواہ کی ہراسانی کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو پیشی پر اپنا موقف دینے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
حکم نامے میں جبران ناصر کے رضاکارانہ بیان کو بلا تضاد قرار دیتے ہوئے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا، جبکہ تفتیشی افسر سراج لاشاری کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی شکایت سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید وقت دے دیا گیا۔ کمیشن نے بزنس پارٹنر احمد کے پوڈ کاسٹ انٹرویوز میں کمیشن کو بدنام کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں 17 ستمبر کو دوبارہ پیش ہو کر وضاحت دینے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں، میر رضا کی والدہ کے بینک ملازمت کی وجہ سے تاخیر سے پہنچنے پر کمیشن نے متعلقہ نجی بینک کے سی ای او سے درخواست کی کہ وہ والدہ کو کارروائی میں شرکت کے لیے رخصت دیں اور کوئی تادیبی کارروائی نہ کریں۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ میر رضا کے پارٹنر احسان انیس روس میں ہیں جبکہ عثمان بزئی کورس کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں موجود ہیں، جس پر کمیشن نے عثمان بزئی کو ویڈیو لنک يا واپسی پر پیشی اور سی آئی اے انسپکٹر محمد علی کو 15 ستمبر کو تمام ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026