LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

15 September 2026

لبنان کے وزیرِ داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے پاکستان کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال اور سیکیورٹی و دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو تقویت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ مفاد پر مبنی شعبوں میں تعاون وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ دوسری جانب لبنانی وزیرِ داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی و عسکری کاوشوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔