LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

خیبر پختونخوا کیلئے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ

Web Desk

18 September 2026

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے توانائی و برقیات نذیر احمد عباسی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں وفاق اور صوبے کے درمیان توانائی، گیس اور بجلی کے زیرِ التوا امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی صنعتی پیشرفت اور معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی صنعتی شعبے کے لیے 100 ایم ایم سی ایف ڈی (MMCFD) گیس کی فوری تخصیص کا باضابطہ مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر نذیر احمد عباسی نے زور دیا کہ صوبے کے گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں گیس کنکشن کی فی صارف لاگت کے مروجہ معیار کا ازسرنو تعین کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ‘ایل پی جی پالیسی 2016’ کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں قدرتی ماحول اور جنگلات کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے 10 فیصد ایل پی جی (LPG) گیس کا کوٹہ صوبے کے لیے خصوصاً مختص کیا جائے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے صوبائی مطالبات کو ہمدردانہ غور اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کا اعادہ کیا۔