پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق
Web Desk
15 September 2026
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کر کے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس نے بارہا کے پی حکومت اور ان کے عملے سے روٹ اور سفری تفصیلات طلب کیں لیکن ان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا، جبکہ سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔
خواجہ سلمان رفیق نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے غیر منصوبہ بند دورے اور ہنگامہ آرائی کے باعث شہری سارا دن شدید مشکلات کا شکار رہے اور مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے، جس پر سہیل آفریدی کو عوام سے بلا تاخیر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ساتھ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے، تاہم عوام نے ان کے اس رویے کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور ضوابط کی پابندی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
15 September 2026
کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
15 September 2026