سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا: جویریہ سعود
Web Desk
22 March 2026
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے جہیز اور حق مہر جیسی سماجی روایات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کر دیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، جہاں وہ میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار سعود نے شادی کے وقت کسی بھی قسم کا جہیز لینے سے مکمل انکار کر دیا تھا۔
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ان کا حق مہر محض 51 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ گھر کے تمام اخراجات، فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام سعود نے خود اپنی جیب سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ رشتہ داروں کی جانب سے تحفے میں فریج اور برتن جیسی اشیاء ملی تھیں، لیکن سعود نے لڑکی والوں کی طرف سے بطورِ جہیز کچھ بھی قبول نہیں کیا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ سعود نے نہ صرف جہیز کی حوصلہ شکنی کی بلکہ شادی کی تمام تقریبات، یہاں تک کہ مہندی کا انتظام اور اخراجات بھی خود برداشت کیے تاکہ دلہن کے گھر والوں پر کوئی مالی بوجھ نہ پڑے۔ جویریہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہر لڑکی کو ایسا باشعور شریکِ حیات نصیب ہو جو جہیز کا مطالبہ کرنے کے بجائے اس فرسودہ روایت کے خاتمے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026