LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا

Web Desk

18 September 2026

جماعت اسلامی نے لاہور کے مال روڈ پر گزشتہ ۳۳ روز سے جاری احتجاجی دھرنا باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق دھرنے کو ختم کرنے کا مقصد اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے لیے مجوزہ ‘لانگ مارچ’ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ دھرنے کے اختتام کے فوراً بعد چیئرنگ کراس اور مال روڈ پر جزوی طور پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ۳۳ روزہ دھرنا اب ایک منظم عوامی تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی شہر بھر میں لانگ مارچ کی بیداری و آگاہی مہم کا فوری آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس مہم کا مقصد عام شہریوں اور تاجروں کو احتجاجی تحریک کا حصہ بنانا ہے۔

پارٹی منصوبے کے مطابق شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں تاجر برادری سے رابطے کیے جائیں گے اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل اور لانگ مارچ کی مکمل کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم کا دائرہ کار صوبے بھر میں وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنایا جا سکے۔