اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو
Web Desk
15 September 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie Baker) نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، تجارتی و معاشی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ ترین عسکری و سفارتی پیش رفت اور امن و امان کے چیلنجز پر گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے متوازن دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام امور پر باقاعدہ اور مسلسل رابطے جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے مزید واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے، جو عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا موقع اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق موقف پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل
15 September 2026
محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
15 September 2026
ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان
15 September 2026
امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف
15 September 2026
میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط
15 September 2026