LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور

Web Desk

22 September 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ اور ایران کے جاری بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسے میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے وزرائے خارجہ کا ایک خصوصی مشترکہ تعاون اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں، ترکی، سعودی عرب، پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا چھٹا چہار فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا، جہاں ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر ان اہم سفارتی ملاقاتوں کی تصاویر جاری کیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے نیویارک میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کے تاریخی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے۔ دوسری جانب، مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ، ایران جنگ اور عالمی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے تمام تر چیلنجز کے سفارتی حل پر زور دیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی جانب سے اہم اقلیماتی اور سیکیورٹی معاملات پر ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (Islamabad MoU) پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔