LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا

Web Desk

18 September 2026

معروف حقوقِ انسانی کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے ملنے والی ضمانت کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایک بار پھر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس 10 گاڑیوں کی بھاری نفری اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز (SHOs) کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں سے دونوں کو تحویل میں لے کر سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی یہ گرفتاری تھانہ کوہسار میں درج ایک نئے مقدمے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) میں پیش کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی کی مکمل شد و مد کے بعد عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ پولیس کی نگران ٹیم نے ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں واپس جیل پہنچا دیا ہے۔