LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

حنا جاوید قتل کیس: گھریلو ملازم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Web Desk

15 September 2026

ماڈل و اداکارہ حنا جاوید کے قتل کیس میں نامزد ملزم اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد کے روبرو ہوئی۔ سماعت کے دوران اس وقت عجیب صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ملزم ذیشان ارشد کی جانب سے دو مختلف وکلاء، سردار حمزہ عباسی اور جنید حسن نے عدالت میں الگ الگ وکالت نامے اور مستقل ضمانت کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائیں۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رحمان شوکت بھٹی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے دوہرے وکالت ناموں اور درخواستوں کی موجودگی پر ملزم کی جانب سے دائر کی گئی پہلی درخواستِ ضمانت پر مزید کارروائی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مدعیِ مقدمہ فہد جاوید، پراسیکیوشن اور متعلقہ پولیس کو 19 ستمبر کی صبح 8 بجے عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیے ہیں۔