LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

Web Desk

15 September 2026

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے حالیہ ریلیف اقدامات کو ‘ڈرامہ’ قرار دیتے ہوئے پٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، جبکہ مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی کسی صورت ختم نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال حکومت نے 1,567 ارب روپے لیوی کی مد میں جمع کیے، جو کہ غریب عوام سے فی لیٹر 135 روپے بھتہ وصول کرنے کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود (پالیسی ریٹ) کو برقرار رکھنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ 25 ارب روپے کا مبینہ ریلیف دینے کا دعویٰ کر کے عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے اور اس کا اشتہار دینے پر کروڑوں روپے ضائع کر دیے گئے ہیں۔ امیرِ جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت دکھاوے کے پیکج جاری کرنے کے بجائے عالمی مارکیٹ کے متناسب فائدے عوام تک پہنچائے اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ فوری طور پر ختم کرے۔