ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کا راج، غریبوں پر ٹیکسز بڑھا ر ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
17 September 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کا راج قائم ہے جو غریبوں اور متوسط طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی فرد یا پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ اس ظالمانہ معاشی نظام کی تبدیلی کے لیے ہے جس نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی پی پیز (IPPs) پاکستان میں ٹیکس ادا نہیں کرتیں جبکہ عوام پر مہنگی بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے 20 سے زائد مقامات پر ہونے والے دھرنوں اور عوامی تحریک کو سراہتے ہوئے انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کسانوں کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان سے گندم 2200 روپے فی من خریدی جاتی ہے جبکہ مارکیٹ میں وہی گندم 5 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ شوگر ملز مافیا بھی درآمد اور برآمد کے نام پر لوٹ مار میں مصروف ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعلیمی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صوبے میں تعلیمی نظام کی زبوں حالی کے باعث نویں جماعت کے طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہو رہی ہے، جبکہ انہوں نے ‘مریم طیارہ کیس’ کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ 18 برسوں سے اقتدار میں موجود سندھ حکومت کی کارکردگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026