عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی : وزیر خزانہ کا دعویٰ
Web Desk
17 September 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی بنیادی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ‘پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل’ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مالیاتی و ادارہ جاتی اصلاحات پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ خسارے میں واضح کمی، حکومتی آمدن میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کے اہداف کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری، توانائی کے شعبے میں بہتری، مالی شفافیت اور ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ (کاروبار میں آسانی) کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیکس بیس کو وسیع بنایا جا رہا ہے، تاہم اس عمل میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ عالمی معاشی چیلنجز، سیلاب کے اثرات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف (IMF) کے تمام جائزوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا ہے جس سے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک جامع سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026