انتظامی یونٹس یا نئے صوبے لازم ہو چکے ہیں: فاروق ستار
Web Desk
17 September 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام تک اختیارات کی حقیقی منتقلی اور درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا نئے صوبوں کی تشکیل اب ناگزیر اور لازم ہو چکی ہے۔ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ 16ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے جو بھی آئینی و انتظامی راستہ ممکن ہو، اسے بلا تاخیر اختیار کیا جانا چاہیے۔ اس دو روزہ فیسٹیول میں ملک بھر سے 300 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، جبکہ منتظمین کے مطابق اس کا بنیادی مقصد فیصلہ سازی میں یوتھ کی شمولیت، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی نظام میں بنیادی اصلاحات کی جائیں تاکہ پاور ڈیولوشن (اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی) کے ذریعے مقامی نمائندے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید اور ایم کیو ایم یوتھ پنجاب کے صدر قاسم بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026