جمہوریت کی کامیابی کیلئے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے: مریم نواز
Web Desk
15 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کی حقیقی کامیابی کے لیے باشعور عوام، دیانتدار قیادت اور قانون کی بلاامتیاز عملداری بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی یومِ جمہوریت منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام کا نام نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی و خوشحالی میں عوام کے فعال اور مسلسل کردار کا ایک لامتناہی عمل ہے جس کا حتمی مقصد ایک متوازن فلاحی معاشرے کا قیام ہے۔
وزیراعلیٰ نے احتساب کو جمہوریت کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کرپٹ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں صوبے بھر میں کرپشن کے سدباب کے لیے ایک منظم مہم جاری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئین کی بالادستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے، جبکہ جمہوری روایات کے فروغ اور استحکام کے لیے سول سوسائٹی اور اداروں کا فعال ہونا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو جلا بخشنے کے لیے باہمی برداشت، مفاہمت اور پارلیمانی روایات کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر گامزن ہو کر ملک سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام کی منزل حاصل کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
15 September 2026
کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
15 September 2026