اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
Web Desk
15 September 2026
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ادارے یا عہدے دار کی جانب سے اختیارات کے استعمال میں آئین کی بالادستی اور پاسداری کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔ نئے عدالتی سال 2026-27ء کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا عدالتی سال عوام کو بلا تفریق آئینی انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، اور وفاقی آئینی عدالت اپنے آئینی میسج اور سپرد کی گئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا رہی ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ آئین میں تمام اداروں کے اختیارات اور حدود کا واضح تعین کر دیا گیا ہے، اور آئینی حدود کی پاسداری سے ہی ملک و معاشرے میں استحکام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جبکہ عدلیہ کی آزادی کسی بھی جمہوریت کی روح ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز اور دیگر قانونی اداروں کے تعاون کو آئینی عدالت کے مؤثر کام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ادارہ جاتی استعداد کار اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے مختصر سے قیام کے دوران متعدد اہم اور پیچیدہ مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کی سماعت کے لیے بینچوں کا تقرر اور دیگر تقرریاں مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر عدالتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026