سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں امن دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
Web Desk
15 September 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین اور قلعہ عبداللہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کامیاب عسکری کارروائیوں کو امن دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلی سلطان، اژرم، دینار اور گیلو کے علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے مؤثر آپریشنز میں “فتنہ الہندوستان” کے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بڑی کامیابی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار عناصر سے تفتیش کے نتیجے میں سہولت کاروں اور پورے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے ملک دشمن عناصر اور ان کے مددگاروں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان پولیس اور دیگر حساس اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز
15 September 2026
علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے
15 September 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ
15 September 2026
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی
15 September 2026
سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا
15 September 2026
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
15 September 2026
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
15 September 2026
ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار
15 September 2026