عید کے لباس پر تنقید کے بعد علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی
Web Desk
24 March 2026
لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے عید کے موقع پر اپنے لباس اور انداز پر ہونے والی تنقید کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا ہے۔ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں قوم سے “معافی” مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی “سنگین غلطی” نہ دہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
علی ظفر نے اپنے پیغام میں طنز کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بات پر نادم ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور روایتی اجرک و دھوتی زیب تن کر کے پودوں کو پانی دینے کا “نہایت سنجیدہ فعل” انجام دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ حالیہ دنوں میں سب کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والا ایک “انتہائی اہم قومی اور عالمی مسئلہ” رہا ہے، لہٰذا وہ اس پر توجہ دلانے کے لیے صارفین کے مشکور ہیں۔
اداکارہ ندا یاسر کے عید لُک پر ہونے والی حالیہ تنقید کے تناظر میں، علی ظفر کے اس بیان کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کے خلاف ایک دلچسپ احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں کچھ صارفین ان کے اس مزاحیہ انداز کو پسند کر رہے ہیں، وہیں کچھ کا ماننا ہے کہ فنکاروں کو عوامی جذبات اور روایات کا احترام کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026