یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
Web Desk
15 November 2026
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک اہم اور چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا ہے کہ روس کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے دوران امریکا کی طرف سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس کے تحت یوکرین کی نیٹو (NATO) میں شمولیت کو ملک کے مشرقی علاقے ڈونباس سے دستبرداری سے مشروط کیا گیا ہے۔
غیر ملکی اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ ابوظہبی میں امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے مابین ہونے والے خفیہ یا بالواسطہ مذاکرات میں یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹو کی رکنیت کے بدلے علاقائی رعایتوں کا معاملہ باضابطہ طور پر زیرِ بحث لایا گیا ہے۔
یوکرینی صدر نے دوٹوک انداز میں موقف اختیار کیا کہ کیف کی حکومت اپنے مشرقی خطے ڈونباس سے دستبردار ہونے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہے، تاہم انہوں نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اگر عالمی برادری کی جانب سے یوکرین کو مضبوط اور فول پروف سکیورٹی ضمانتیں، ایک طاقتور اور مستحکم فوج، اور ملک کی جنگ سے تباہ شدہ تعمیرِ نو کے لیے خاطر خواہ مالی معاونت فراہم کی جائے، تو حکومت اس حساس معاملے پر عوام کی رائے جاننے کے لیے قومی ریفرنڈم کروانے پر سنجیدگی سے غور کر سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی صدر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے پیش کی جانے والی اس وسیع تر تجویز کو بھی یکسر مسترد کر دیا جس میں یورپی سکیورٹی نظام سے متعلق کسی بڑے معاہدے کی بات کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی طویل المدت معاہدے سے پہلے یوکرین میں جاری ہلاکت خیز جنگ کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے، کیونکہ روسی صدر درحقیقت پائیدار جنگ بندی کے حامی نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
15 November 2026