اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
Web Desk
7 October 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو عالمی امن، مظلوم قوموں کی حمایت اور بالخصوص پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلٰی ترین شہری اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا ہے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریبِ پذیرائی میں صدر آصف علی زرداری نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کو اس اعزاز سے سرفراز کیا۔
تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے شروع ہونے والی اس خاص تقریب میں انتونیو گوٹیرس کی بین الاقوامی سفارت کاری، تنازعات کے پرامن حل اور اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026