اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
Web Desk
23 September 2026
عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کا اعلیٰ سطحی وفد 37 ماہ کے توسیع شدہ فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف مشن آج سے کراچی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے حکام کے ساتھ پہلے مرحلے کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز کر رہا ہے۔ ان مذاکرات میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، بنیادی شرحِ سود، ایکسچینج ریٹ کی صورتِ حال اور مجموعی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا ہے، جس کی تفصیلات کے علاوہ غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری اور یورو بانڈ کے کامیاب اجرا سے متعلق بھی وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔
سٹیٹ بینک سے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، نجکاری اور توانائی کی وزارتوں کے ساتھ تفصیلی پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ تقریباً 2 ہفتے جاری رہنے والی ان گفتگوؤں میں جون تک کے معاشی اہداف، بجلی و گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ کی صورتِ حال، اور ساختاتی اصلاحات (Structural Benchmarks) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو IMF سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے، جس میں ای ایف ایف (EFF) کی پانچویں قسط کے 1 ارب ڈالر اور کلائمیٹ ریزیلینس کے لیے 20 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026