LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز

Web Desk

22 September 2026

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کی 487 ویں برسی (جوتی جوت) کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔ اس موقع پر مذہبی رسومات، اکنڈ پاٹھ، متبادل عبادات اور سکھ یاتریوں کی حاضری کا سلسلہ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ دنیا بھر اور پاکستان سے آئے ہوئے سکھ یاتری دربار صاحب پر حاضری دے رہے ہیں، جبکہ لنگر ہال میں یاتریوں کے لیے بہترین اور مختلف نوعیت کے کھانوں و چائے کا خصوصی مفت اہتمام کیا گیا ہے۔

دو روزہ قیام کے بعد تمام یاتری آج مذہبی تقریبات کے باقاعدہ اختتام پر اپنے متعلقہ علاقوں کی جانب واپس روانہ ہوں گے۔ تاہم، سرحد پار سے بھارتی یاتری راہداری (کرتارپور راہداری) نہ کھلنے کی وجہ سے تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور نہ پہنچ سکے۔ تقریب میں موجود یاتریوں نے بہترین سیکیورٹی، رہائش اور مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔