این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست
Web Desk
22 September 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق، اس غیر قانونی کال سینٹر سے غیر اخلاقی موبائل ایپلیکیشنز چلانے اور بھارت اور برازیل جیسے ممالک میں فنانشل اسکام (مالیاتی فراڈ) اور آن لائن اسکیمیں چلانے کے ٹھوس شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران کال سینٹر کی عمارت کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود تمام ڈیجیٹل ڈیٹا، کمپیوٹرز اور الیکٹرانک گیجٹس کو این سی سی آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سائبر کرائم اور مالیاتی فراڈ میں ملوث تمام غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس نیٹ ورک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026