LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ

Web Desk

22 September 2026

خیبر پختونخوا کی کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) نے اپنی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر کے سینٹرل پولیس آفس (CPO) کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس خوفناک حملے میں مجموعی طور پر 869 کلوگرام انتہائی طاقتور اور تجارتی نوعیت کا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث حملے کے مقام پر 6.6 بائی 11 فٹ کا بڑا گڑھا بن گیا جس کی گہرائی 4.6 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بارود سے بھری گاڑی (VBIED) کی ابتدائی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

بی ڈی یو رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ دھماکے کے بعد جب حملہ آوروں نے پرانی پولیس لائنز میں داخل ہو کر اسپیشل برانچ بلاک میں مورچہ بندی کی، تو کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے نہ پھٹنے والا خطرناک بارودی مواد بھی برآمد کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ عمارت کے گراؤنڈ فلور سے 2 تیار شدہ آئی ای ڈیز (IEDs) برآمد کی گئیں، جبکہ پہلی منزل سے ایک تباہ شدہ خودکش جیکٹ ملی جس کے اندر مزید 4 فعال آئی ای ڈیز نصب کی گئی تھیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے ان تمام دھماکا خیز آلات کو ناکارہ بنا کر پورے علاقے کو مکمل کلیئر اور محفوظ قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پرانا پولیس لائنز کوہاٹ پر یہ حملہ 18 ستمبر کو پیش آیا تھا۔