LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ

قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، ریاست سب سے پہلے ہے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

22 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری و سیاسی قوت ہے اور ہم قانون کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور ریاست سب سے پہلے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید تشدد کا متحمل نہیں ہو سکتا، اقتدار میں موجود طبقے کو عوام کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تحریک انصاف اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جا رہی، اور جب بھی اسلام آباد جائیں گے تو ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور بانی پی ٹی آئی کے نعرے ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں وزرا، ارکانِ اسمبلی اور تقریباً 1500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے حکومتی رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کرنے کی باتیں کر کے اکسایا جا رہا ہے، جبکہ ہم صرف آئینی و جمہوری انداز میں اپنے حقوق اور بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں شفاف انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے۔