LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Web Desk

20 September 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل صوبائی پارلیمانی رہنماؤں اور اہم سیاسی شخصیات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام ارکان، پارٹی قائدین اور تمام اتحادی و ہم خیال پارلیمانی رہنماؤں کو باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور صوبائی امو رپر تفصیلی غور کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کا بنیادی فوکس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ، اس کی حتمی تاریخ، طے شدہ روٹ اور دیگر اہم تنظیمی معاملات ہوں گے۔ اس موقع پر پارٹی قیادت کی جانب سے احتجاجی تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھانے اور درپیش رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔

مزید برآں، اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتِ حال کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام رہنماؤں اور کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز حاصل کریں گے اور متفقہ فیصلے صادر کیے جائیں گے۔