خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
Web Desk
19 September 2026
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی بلا تفریق خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم جھکنے، بھاگنے یا بکنے والے نہیں ہیں، بلکہ مشکل ترین حالات کا سامنا کرتے ہوئے بھی ہمیشہ ملک اور قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں راولپنڈی کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اس اعتماد کا ثبوت ہے جو وہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر رکھتے ہیں۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی میں جاری و مکمل شدہ ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر کو تمام میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں ملے۔ نواز شریف نے شہر کو کرکٹ اسٹیڈیم دیا، شہباز شریف نے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائے، جبکہ مریم نواز کی جانب سے گرین بس سروس اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیلیں کاٹیں اور چھ فٹ کے تنگ سیل میں رہے لیکن کبھی پاکستان کے خلاف نہیں گئے اور نہ ہی روئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک دشمن چاہے کتنے ہی کھیل کیوں نہ کھیل لیں، ہمارے لیے پاکستان سے بڑی کوئی دولت یا فیکٹری نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026