27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
Web Desk
19 September 2026
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ 27 ستمبر کو سب واضح ہو جائے گا کہ ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے موقع پر حکومت اور ریاست اپنی تمام تر آئینی و قانونی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے رِٹ قائم کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو دوبارہ دارالحکومت پر چڑھائی یا کسی سخت انتظامی رویے پر مجبور نہیں کرنا چاہتی، لیکن 27 ستمبر کو ریاست کے مؤثر اقدامات سب کے سامنے آ جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے، تاہم این ایف سی (NFC) ایوارڈ کے تحت فنڈز اور حصے میں اضافے کا وقت آئے تو فوراً وفاق کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کے تحت اب تک 700 ارب روپے سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے، جس کا مکمل حساب دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو سیاسی دھرنوں اور مارچوں کی بجائے کارکردگی اور فنڈز کے درست استعمال پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026