پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
Web Desk
19 September 2026
پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں بڑی سیکیورٹی کارروائیاں کرتے ہوئے ۲۳ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ تمام گرفتاریاں ۱۵۸ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران عمل میں آئیں۔ ان آپریشنز کے دوران ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) کا ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ۷ آئی ای ڈیز (IEDs)، ۲۶ ڈیٹونیٹرز اور ۴۸ فٹ فیوز وائر برآمد کر لی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے ان تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ۲۲ مقدمات درج کر کے مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب بھر میں ۴,۶۰۱ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان وسیع پیمانے کی کارروائیوں کے دوران ۱,۶۶,۵۵۳ افراد کی بائیومیٹرک و تحریری تصدیق کی گئی، جس کے نتیجے میں ۴۰۲ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
19 September 2026
اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
19 September 2026
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026