حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
Web Desk
19 September 2026
پاکستان نے باب المندب اور آبنائے ہرمز جیسی اہم بحری گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبات کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ حوثیوں کے یہ بزدلانہ حملے بین الاقوامی بحری سلامتی، علاقائی امن اور خصوصی طور پر سعودی عرب کے لیے کھلی جارحیت اور سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستانی سفیر نے خبردار کیا کہ باب المندب اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی میں خلل ڈالنے سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ اور غذائی عدم تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستان کے سفارتی و ثالثی کردار پر بھی روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی۔ بحرین کی درخواست پر منعقدہ اس اجلاس میں سعودی عرب، چین اور بحرین کے نمائندوں نے بھی حوثیوں کی پیش قدمی، شہریوں پر حملوں اور بین الاقوامی سپلائی چین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے موثر اقدام کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026