دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری
Web Desk
19 September 2026
وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کوہاٹ میں ہونے والے دلخراش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ اور مذموم کارروائیاں پاکستانی قوم کے بلند عزم اور حوصلے کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں پوری قوم اپنی باہمت سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں اور جدوجہد بلا توقف جاری رہے گی، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر دشمنانہ کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026