LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

پاور سیکٹر اصلاحات، ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے پر غور

Web Desk

19 September 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سناتور محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاور سیکٹر اصلاحات کے حوالے سے قائم کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران پاور سیکٹر میں جاری نجکاری کے عمل کے تناظر میں ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری، فعالیت اور مؤثریت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تدابیر اور اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی کے عام صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پاور سیکٹر کی پائیدار بہتری کے لیے متعدد اہم سفارشات پر اتفاق رائے قائم کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حتمی سفارشات کی تیاری کے ساتھ ہی وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس کمیٹی کو سونپا گیا اہم mandate اور کام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔