LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا

Web Desk

18 September 2026

وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کے تحت ملک بھر میں مستحق شہریوں کو ۱۰۰ روپے فی لٹر رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی آراء اور تجویز کی روشنی میں ایک اور اہم عوامی فیصلے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اب ۵ لٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکلوں، چنگ چی اور رکشہ ڈرائیوروں کو بھی ہفتہ وار ایک ٹوکن کے ذریعے ۵۰۰ روپے کی براہِ راست رعایت فراہم کی جائے گی۔

حکومتی طریقہ کار کے مطابق اس کیٹیگری کے لیے ہر ہفتے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا، یوں مستحق افراد کو ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر ۴ ٹوکن فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، ۸۰۰ سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سابقہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے، جس کے تحت وہ ہر ۱۰ روز میں ۱۰ لٹر پٹرول پر ۱۰۰ روپے فی لٹر رعایت حاصل کرتے رہیں گے اور انہیں ایک ماہ میں ۱۰ لٹر کے ۳ ٹوکن جاری کیے جاتے رہیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف رجسٹریشن میسج کے تمام اخراجات ختم کر کے اسے مفت کرنے کی ہدایت بھی جاری کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم نے فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ۲۰ سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی اس میں شامل کرنے کی خصوصی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نئ ہدایت کے بعد یکم جنوری ۲۰۰۶ء کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں اور رکشے اب اس ریلیف سکیم میں اہلیت کے حامل ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اس تمام عمل کی بذاتِ خود نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو تمام پٹرول پمپس پر عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے باوقار طریقے سے رعایت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔