اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت
Web Desk
18 September 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترک سفیر عرفان سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی و عالمی چیلنجز اور درپیش مسائل کے حل کے لیے صرف مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل اور موثر راستہ ہیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزمز اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے کا عزم رکھتا ہے اور ‘ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل’ کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قبل ازیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہِ برطانیہ کے دوران طے پانے والی اہم مفاہمتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی پیش رفت پر گفتگو کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی، معاشی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطحی باہمی رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر ہم آہنگی کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
18 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ، کم از کم دس افراد ہلاک،25 افراد زخمی
18 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم
18 September 2026
ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ
18 September 2026
چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری
18 September 2026
پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں
18 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026