LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم

Web Desk

18 September 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی بھرپور سراہنا کی ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران فورسز نے ۱۰ خارچیوں کو جہنم واصل کیا، جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے اور قافلے پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ۶ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ صدر اور وزیراعظم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ان کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں جو قوم کے حوصلے کو مزید جلا بخشتی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور ارضِ پاک کے تمام دشمنوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان اور ہنگو میں ۱۰ خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور شہید ہونے والے ۶ جوانوں کو عقیدت کے پھول پیش کیے۔ وزیرِ داخلہ نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر بیٹوں کی سر فروشی پر بے حد ناز ہے جنہوں نے اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کر دیا۔ تمام اعلیٰ قیادت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔