شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
Web Desk
18 September 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ہنگو میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ داخلہ نے 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردِعمل اور جرات کو سراہا۔
محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 بہادر سپوتوں کو عقیدت کا سلام پیش کیا اور شہدا کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ارضِ وطن کے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم کو اپنے ان شہدا اور سیکیورٹی فورسز پر بے حد فخر ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026