پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت
Web Desk
17 September 2026
اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر کے اندر قائد حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے درمیان ایک اہم اور مفصل ملاقات ہوئی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی اپوزیشن اجلاس میں سینیٹ کے چیف وہپ سینیٹر زیشان خان اخوانزادہ، تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے مرکزی ترجمان حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری، سابق وزیراعظم عمران خان کے لیگل کونسل کے اراکین، اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال اور بالخصوص ‘تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان’ کے زیرِ اہتمام بلائے گئے اہم ترین سربراہی اجلاس کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں دونوں اہم اپوزیشن رہنماؤں نے آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل، پارلیمانی حکمتِ عملی اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحرک کو منظم کرنے سے متعلق اہم امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوری قدروں کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن اتحاد کو مزید فعال بنانے اور کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں متفقہ اعلامیہ اور مستقبل کا روڈ میپ پیش کرنے کے حوالے سے حتمی نکات کو شکل دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز
17 September 2026
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی
17 September 2026
اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا
17 September 2026
27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی
17 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
17 September 2026
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026