LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ

Web Desk

17 September 2026

پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور سعودی عرب کی سرزمین پر حوثی باغیوں کی مسلسل جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک گھناؤنا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔

ترجمان نے باضابطہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، امن اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے برادر ملک کے ساتھ مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے شہری علاقوں اور حساس تنصیبات پر حوثی شدت پسندوں کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کی بحالی اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی بحریہ کی حالیہ خلاف ورزی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی بحری جہاز نے ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶ء کو پاکستانی خصوصی اقتصادی زون (EEZ) میں پاک بحریہ کے جہاز کے قریب انتہائی جارحانہ انداز میں نقل و حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ بحری معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس پر بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفترِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج درج کرایا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور بھی بھارتی وزارتِ خارجہ میں باضابطہ سفارتی احتجاج درج کرائیں گے۔