LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

16 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ملک گیر اسٹریٹ موومنٹ کی تمام تر ذمہ داری سہیل آفریدی کے سپرد کی گئی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے نتیجے میں عوام سمیت تمام فریقین کا نقصان ہوگا، لہٰذا کسی بھی ‘تھرڈ فورس’ کے میدان میں آنے سے قبل تمام سیاسی اور قانونی معاملات کو خوش اسلوبی اور تصفیے کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے اور انصاف کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی عدالتوں اور ایوان سے انصاف نہ ملنے پر صرف اپنے آئینی حق اور انصاف کے لیے آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا مجوزہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور سیاسی ہوگا جس میں کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلایا جائے گا۔ احتجاج کے دوران راستے بند نہیں کیے جائیں گے بلکہ ایمبولینس، میت کی گاڑیوں اور عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے تمام راستے کھلے رہیں گے، کیونکہ ‘سب سے پہلے پاکستان’ ہے اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوی امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر ضروری ٹیسٹوں اور بہترین علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ان کے خاندان کے کسی فرد کو بھی لازمی شامل کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علاج کا یہ معاملہ انتہائی سادہ طریقے سے حل کیا جا سکتا تھا، اور اگر یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو گزشتہ 15 ماہ سے عوام میں پائے جانے والے شدید تحفظات اور تشویش کا خاتمہ ہو جائے گا۔