پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Web Desk
16 September 2026
پاکستان نے مالیاتی و معاشی میدان میں ایک اور بڑی عالمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ‘۲۰۲۶ اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ’ (2026 APAC Climate Bonds Award) اپنے نام کر لیا ہے۔ مشیر وزارتِ خزانہ خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو یہ عالمی اعزاز اپنا پہلا پائیدار خودمختار (سَسٹین ایبل سویرن) پانڈا بانڈ کاملا۔ کامیابی سے جاری کرنے پر دیا گیا ہے۔
خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے مئی ۲۰۲۶ میں ۱.۷۵ ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا، جس کی مدت ۳ سال جبکہ کوپن ریٹ ۲.۵ فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ اس بانڈ کی سب سے خاص بات عالمی سرمایہ کاروں کا غیر معمولی اعتماد تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے طلب بانڈ کے اصل حجم سے ۵ گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ کے ذریعے پاکستان کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سمیت دنیا کے بڑے اور نئے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک براہِ راست رسائی حاصل ہوئی ہے، جس سے ملک کے مالیاتی ذرائع میں تنوع پیدا ہوا ہے اور پاک چین مالیاتی و معاشی روابط پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس پانڈا بانڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی خطیر رقم کو ملک میں پانی کے تحفظ، گرین انرجی (توانائی) اور صحت عامہ کے شعبوں کے اہم منصوبوں پر شفاف انداز میں خرچ کیا جائے گا۔ اس اقدام سے پاکستان میں گرین، ماحولیاتی اور سماجی طور پر جامع سرمایہ کاری کے نئے اور بہترین مواقع پیدا ہوں گے، جس سے پائیدار معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026